• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نگاہ بلند، سخن دلنواز، جاں پُرسوز کی عملی تفسیر پاک فوج کے میر کارواں اور سپہ سالار جنرل راحیل شریف رخصت ہوئے۔ جنرل راحیل شریف نے بطور آرمی چیف اس عہدے کی شان بڑھائی۔ اقبال ؒکے شاہین کی صفات کے حامل اور فلسفہ خودی کی مجسم تصویر جنرل راحیل تادیر پاکستانی قوم کے دلوں اور دعائوں میں رہیں گے۔ اس قوم کے ایک ایک فرد نے، پاک فوج کے ہر جوان اور افسر نے جنرل راحیل سے ایک خاص اپنائیت اور انسیت محسوس کی۔ جنرل راحیل نے مقررہ وقت پر ریٹائرمنٹ لے کر اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ اخلاقیات کا باب رقم کیا۔ ہماری سول اور عسکری قیادت کو سبق سیکھتے ہوئے آئندہ کے لئے بروقت اقتدار کی منتقلی کی عادت کو اپنانا چاہئے۔ اگر پاکستان میں بروقت اقتدار کی منتقلی کی عادت اپنا لی جائے تو ہمارے بیشتر مسائل خود بخود حل ہو جائیں۔
(فیصل رشید لہڑی)
faisalrashid977@yahoo.com

.
تازہ ترین