کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف ایئراسٹاف کبڈی ٹورنامنٹ میں پی اے ایف نے ریلوے کو ، واپڈانے پنجاب کو، آرمی نے ہائرایجوکیشن کو اور سوئی نادرن گیس نے پاکستان پولیس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ان میچوں کے موقع پر بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔