• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90ء کی دہائی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،مولابخش چانڈیو

لاہور( این این آئی) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میری تجویز پراپنے ایک وزیر کو بیانات دینے سے روکدیا ورنہ میاں صاحب پر بد کلامی کا بوجھ اور بڑھ جاتا ،سیاسی اختلافات رکھنا اچھی بات ہے لیکن دشمنی اچھی بات نہیں ۔  90ء کی دہائی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ماضی کی لڑائیوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔سپریم کورٹ کے باہر راکٹ کی طرح پھٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔میاں صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میری تجویز پراپنے ایک وزیر کو بیانات دینے سے روکدیا ورنہ میاں صاحب پر بد کلامی کا بوجھ اور بڑھ جاتا۔عابد شیر علی کے علاوہ 3چار آدمی جنہوں نے مشرف کا بیڑا غرق کیا انہیں بھی لگام ڈالیں ۔بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا انداز حیران کن ہے ،آپکے فیصلے صوبوں کیلئے درست نہیں صوبوں کے مسئلے حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں قائد حزب اختلاف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ دے کر اچھی روایتی قائم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد پیپلز پارٹی اپنے جاہ و جلال میں نظر آئے گی ۔
تازہ ترین