• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: کرپشن کی شکایات پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا نوٹس

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور کہا گیا کہ کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین اور ٹھیکیداروں کو جیل بھیجیں گے اتائی حکیموں اور ڈاکٹروں کو معاف نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپو ر پبلک اکاؤنٹس  کمیٹی کا خصوصی اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان اور ضلع بھر کے تمام محکموں کے سرکاری افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ضلع بھر  کی سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی شکایات ملی ہیں جبکہ بعض ٹھیکیدارتعمیراتی کام ادھورا چھوڑ گئے ہیں اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کی ہنگامی بنیادوں پر انکوائری کا حکم دیا ہے کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین اور ٹھیکیداروں کو جیل بھیجیں گے۔ انہوں نے ٹی بی اسپتال کے ڈاکٹروں کو متنبہ کیا کہ وہ 15روز کے اندر اسپتال میں مطلوبہ مشینری نصب کریں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی ایچ او  کو حکم دیا کہ وہ آئندہ ہفتے سے اتائی حکیموں اور ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔ انہوں نے کہا اتائی ڈاکٹر انسانیت کے دشمن ہیں ان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر  محمد سلیم راجپوت نے تمام آفیسرز کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ اپنا ریکارڈ درست  رکھیں ایمانداری سے ڈیوٹی کریں اور تعمیراتی کام وقت پر مکمل کرائیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران کو تمام کام میرٹ پر کرنے کا بھی حکم دیا۔
تازہ ترین