• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینڈر نہیں ہوا،یونیورسٹی روڈ کو فوری موٹر ایبل بنا رہے ہیں،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہمارے کام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ 100 روزہ صفائی مہم میں وہ ہمارے ساتھ ہیں یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر ابھی نہیں ہوا لیکن ہم فوری طور پر اس اہم سڑک کو موٹر ایبل بنا رہے ہیں 12 دسمبر سے نیشنل ہائی وے پر واقع ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں میئر جمعہ کی صبح ضلع غربی پہنچے جہاں انہوں نے علیگڑھ کالونی سمیت اورنگی ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے استقبال کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اے این پی، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی (فضل الرحمان گروپ) دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میئر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر کو شہر کے تین اضلاع میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا تھا اور آج سے کراچی کے چوتھے ضلع کی منتخب یونین کونسلوں میں بھی صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین