• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ماہ بعد نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت،میرواعظ کا جامع مسجد سری نگر میں خطبہ

کراچی(جاویدرشید) پانچ مہینوں کے دوران سرکاری سطح پر یا تو گھر میں نظر بند رکھے جانے یا پھر سب جیل میں قید تنہائی میں رکھے جانے ، قدغنوں اوربندشوں کے بعد21  ویں جمعتہ المبارک کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی دن کے  12:30 بجے خانہ نظر بندی ہٹائی گئی تو مراوعظ سیدھے مرکزی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگرپہنچے جہاں لوگوں نے میرواعظ کا اسلام اور آزادی کے نعروں سے والہانہ استقبال کیا۔ میرواعظ نے ہزاروں مسلمانان کشمیر کے ساتھ نماز جمعہ کا اہم فریضہ ادا کیا اور اپنے منصبی فرائض دعوت و تبلیغ کے حوالے سے وعظ و نصیحت کا فریضہ انجام دیا۔ اگرچہ جمعے کو بھی حکمرانوں نے جامع مسجد تک پہنچنے کے بیشتر راستے مسدود کررکھے تھے اسکے باوجود ہزاروں لوگوں نے میرواعظ کی رہائی کی خبر سن کر جامع مسجد سرینگر میں اپنی حاضری یقینی بنائی اور نماز جمعہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔نماز جمعہ  کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ کشمیری عوام کا مقابلہ ایک ایسے طاقتور حریف کے ساتھ ہے جو تمام تر وسائل کا استعمال کرکے طاقت ،ظلم ،تشدد ، افرادی وسائل، دس لاکھ سرکاری فورسز ، کالے قوانین، افسپا، PSA کے بل پر ہمارے حق و انصاف کی جدوجہد کو دبانے کے درپے ہے۔
تازہ ترین