ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ فیس کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس موقع پر محمد یحییٰ پولانی کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے عمرہ ویزہ فیس لگائے جانے کے مسئلے کو حل کرانے کے لیے ہر سطح پر کوشش کی ۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ پرلگائی گئی فیس کی واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔