کراچی میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے انٹر ٹینمنٹ اینڈ پروڈکشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت براڈکاسٹ انڈسڑی کو ترقی دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔سنسر شپ پالیسی میں درپیش مسائل کے حوالے سے انڈسٹر ی کی سفارشات پر اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹر ٹینمنٹ اینڈ پروڈکشن کانفرنس فوکس پی کے 2016 کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے حکومت اور انٹر ٹینمنٹ کے درمیان موجود خلا دور کرنے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں نیشنل آرٹسٹ کنونشن منعقد کیا جارہا ہےجس میں آرٹسٹ فنڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینسر شپ کے حوالے سے درپیش مسائل میں فلم انڈسٹری کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
اس کے بعد مریم اورنگ زیب نے مزار قائد پر حاضری دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے غیر سیاسی ہوکر سیکیورٹی کے لیے کام کیا۔دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مردم شماری کی ضرورت ہے۔اسی دور حکومت میں مردم شماری ہوگی۔