نیٹو کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ افغان فوج کو کرپشن اور قیادت کے مسائل کا سامنا ہے۔
افغانستان میں اتحادی افواج کےامریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے محکمہ دفاع پینٹاگون کو بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے افغان فوج میں ٹرانسپورٹ کا مؤثر نظام قائم نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے پاس نہ گولہ بارود کا ذخیرہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا سامان ہے۔
جنرل نکلسن نے کہا کہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسزکےکچھ حصے بدعنوانی سےمتاثر ہیں، بدعنوانیوں سےمیدان جنگ میں فوجیوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے، افغانستان کو آئندہ سال فوج میں بدعنوانی اور قیادت کے بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔