• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر بم حملہ،جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز 5میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل فون  کمپنی کے ٹاؤر پر کریکر بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ٹاؤر کو جزوی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم چوکیدار یا کوئی دوسرا ذمہ دار شخص نہ ہونے کی وجہ سے واقعہ کی تفصیلات نہیں مل سکی اور نہ ہی ایف آئی آر کا اندراج ہوسکا پولیس کے مطابق گزشتہ شب حیات آباد فیز 5میں اولڈ پی ڈی اے روڈ پر واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاؤر پر نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹاؤر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کا معائنہ  کیا اس دوران وہاں چوکیدار یا کوئی دوسرا ذمہ دار شخص موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے ان سے رابطہ کیا جس کی بناءپر واقعہ  کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔
تازہ ترین