• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آ ئی عوامی قوت ہے عمران ویژن ا ٓگے بڑھائیں گے، حیدر خان

اباغ (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف باغ خانہ محلہ کے رہنما حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف باغ میں متحد و منظم ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر عوامی تحریک بن چکی ہے عمران خان کے ویژن کو آزاد کشمیر کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار حیدر خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی اور عمران خان وزیراعظم انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون و حمایت کی یقین دھانی کروائی ہے۔
تازہ ترین