سرگودھا(نامہ نگار)بنکنگ کورٹ کے جج خواجہ حسن ولی نے قرضہ واپس نہ کرنے پر نا دھندہ کی تمام جا ئیداد نیلام کر نے کا حکم دیا ہے۔ کو ٹ مومن کے اللہ داد نے اپنی جائیداد گروی رکھ کر مقامی بنک سے لا کھوں کا قر ضہ لے رکھا تھا مگر تاحال اس کے ذمہ تین لاکھ 60 ہزار روپے باقی ہیں۔ عدم ادائیگی پر فاضل جج نے کورٹ آ کشنر کو حکم دیا ہے کہ وہ 21 دسمبر کو جائیداد کی نیلامی کے بعد حاصل ہو نے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائیں۔