• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آج پڑھانے کی ضد نہ کرو‘ طالب علم کی ویڈیو مقبول

Pakistani Student Video Popular On Social Media
عام طور پر طلباء اکثر کلاس میں اپنے اساتذہ سے نہ پڑھانے کی فرمائش کرتے ہیں لیکن پاکستانی طالب علم نے اس روایتی مطالبے کو انوکھا اندازدے دیا۔

پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی میں کلاس شروع ہوتے ہی طالب علم نے سْریلی انداز میں گانا گا کر اپنی ٹیچر سے نہ پڑھانے کی ضد کر ڈالی۔

طالب علم نے مشہورغزل "آج جانے کی ضد نہ کرو"کی پیروڈی "آج پڑھانے کی ضد نہ کرو"گا کر نہ صرف پوری کلاس کو اپنادیوانہ بنا لیا بلکہ اپنی ٹیچر کو بھی اس مطالبے پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔

پاکستانی طالب علم کایہ سْریلا مطالبہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تازہ ترین