• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہاکی لیگ : پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں شامل

لندن( جنگ نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے سال ہونے والے مرد ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کا پروگرام جاری کر دیا ۔ بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔کوئن ایلزبتھ اولمپک پارک میں 15سے 25 جون تک شیڈول اس لیگ میں دنیا کی ٹاپ 10ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے میزبان انگلینڈ، ریو اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ارجنٹائن، یوروپین چیمپئن ہالینڈ، ایشیائی چیمپئن بھارت، کوریا اور پاکستان کی شرکت کنفرم ہے۔ باقی چار ٹیمیں ہاکی اگلے سال جنوری اور اپریل میں کھیلی جانے والی ورلڈ لیگ راؤنڈ سے کوالیفائی کریں گی ۔ بھارت اور پاکستان پول بی میں 18جون اتوار کو مدمقابل ہونگی۔ ہر سیمي فائنلز کی ٹاپ دو ٹیمیں بھارت میں2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا حق حاصل کرینگی۔
تازہ ترین