گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے کل ووٹرز ڈے منانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، گوجرانوالہ ڈویژن کے لگ بھگ 500 تعلیمی اداروں میں دو لاکھ سے زیادہ طلبا کو ووٹ بنوانے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائیگا، کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تقریری مقابلے منعقد ہوں گے، ڈویژن بھر کی 21 تحصیلوں میں ٹی ایم اے دفاتر میں سپیشل کاؤنٹرز بنائے جائیں گے جہاں نئے ووٹ کے اندراج اور ووٹ تبدیل کروانے کے فارمز رکھے جائیں گے ریجنل الیکشن کمشنر چودھری علیم شہاب نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن 2013میں ٹرن آؤٹ 57فیصد رہا تھا اور اب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے کم ازکم 70فیصد ٹرن آؤٹ کا ہدف مقرر کیا ہے ۔