ممبئی(جنگ نیوز) بھارتی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پی آر سری جیش اور روپندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں بھارتی کھلاڑیوں کا کہناتھا کہ کھلاڑی ہونے کے طور پر ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو جب بھی موقع ملے آپ ضرور کھیلیں، ہم جب بھی پاکستان کے خلاف کھیلتے ہیں ہمارے جذبات بالکل مختلف ہوتے ہیں اور جب میچ ختم ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے دوستانہ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔