• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام نواز شریف کے رویے اورپارلیمان سے نا امید ہوگئی،مراد سعید

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نواز شریف کے رویے سے پارلیمنٹ سے نا امید ہوگئی ہے ،جیو کے سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کی ایک ٹیم پہلے سے موجود تھی۔وہ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کررہے تھے۔مراد سعید نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ اس لیے کیا کہ لیڈر آف دی ہاؤس کے اوپر منی لانڈرنگ ، کرپشن، ٹیکس چوری کے الزمات ہیں اور آج وہ کٹہرے میں کھڑے ہیں،جو باتیں سامنے آرہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ہم باہر ہوں ، حکومت پارلیمنٹٹیرین سے کوئی بات چیت نہیں کرتی، اکثریت ان کی ہے ،قانون سازی کرتے ہیں اور اعلان کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نواز شریف کے رویے سے پارلیمنٹ سے نا امید ہوگئی ہے ، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو ٹائم دے ،عوامی مسائل پر بات سنے لیکن وزیر اعظم نے ایسا نہیں کیا ۔ جیوکے نمائندہ خصوصی افضل ندیم ڈوگر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ فیکٹری حادثہ کا مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی گرفتار سے متعلق کہا ہے کہ انٹر پول ،تھائی لینڈ پولیس کو انڈین ، پاکستانی اور بنگلہ دیشی ایک ہی شکل کے لگتے ہیں لیکن کچھ معلومات ضرور ہوتی ہیں کہ جو پاکستان میں رابطے ہورہے ہیں ٹیکنالوجی کے ذریعے جیسے وائبر ، واٹس ایپ وغیرہ ،اب پاکستان میں بھی لوگوں کو ٹریک کیا جارہا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملزم جو ہوتا وہ حلیہ بدل لیتا ہے ،پاسپورٹ پر نام چینج کرلیتا ہے لیکن میں حیران تھا کا عبدالرحمان ولد عبدالستارنےنہ صرف اپنا اصل پاسپورٹ پر دبئی میں تجدید کروائی بلکہ عمرہ کرنے سعودی عرب بھی گیا،اس نے ملائیشیا ،سوڈان کا بھی سفر کیا ،اب جو پاسپورٹ کی صورتحال ہے اس میں ایک دو صفحے ہی بچے ہیں شاید اس کو نیا پاسپورٹ بنوانا پڑتا لیکن اس کے لیے جو مسئلہ بنا وہ یہ کہ اس کا 18نومبر کو ملائیشیا کا ویزا ختم ہوگیا تو اس کو یا تو پاکستان آنا پڑتا یا کسی دوسرے ملک  میں جانا پڑتا جوکہ ناگزیر تھا،جس کی بنیاد پر ایجنٹوں کے ذریعے اس نے رابطہ کیا اور ان کے ذریعے تھائی لینڈ کے بارڈر سے داخل ہوا اور ایجنٹوں کے ذریعے یہ کوشش ہورہی تھی کہ اس کو تھائی لینڈ کا ویزا مل جائے یا کسی دوسرے ملک کا ویزا مل جائے ۔
تازہ ترین