گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)14کروڑ کی خطیر لاگت سے اعوان چوک تا نو شہرہ روڈتک اہل علاقہ کی سہو لت کیلئے سیوریج پائپ لائن بچھا نے کا کام شروع کر دیا ۔اس موقع پر چیئر مین واسا حاجی محمد نواز چو ہان نے کہا کہ نو شہرہ روڈ کے عوام کے درینہ مسائل کو حل کروانے کیلئے اس منصو بے کوجلد از جلدمکمل کیاجائے گااور اس کی مانٹیرنگ کیلئے حلقہ کے 6 معززین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی اس موقع پر یو سی چیئر مین میاں محمد نوید اکرم مغل۔وائس چیئر مین چو ہدری ایوب جٹ۔ایکسین محمد امجد۔سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔