• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چپ تعزیہ جلوس حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پزیر

Chip Tazia Procession From Nishtar Park In Karachi Has Reached Mourning Ends Karachi
کراچی میں نشتر پارک سے نکلنے والا چپ تعزیہ کا جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

اس موقع پر جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی موجود تھے۔ پولیس کے چار ہزار آٹھ سو اٹھاسی اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ تھی جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز بھی تعینات تھے۔

جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کیا گیا تھا جس کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک روانی میں خلل پڑا تھا۔

آج دوپہر میں رضویہ امام بارگاہ سے بھی چپ تعزیہ کا جلوس نکالا جائے گا جو مارٹن روڈ پر امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
تازہ ترین