• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والی بال ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، خالد وقار

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالدوقار چمکنی نے کہاہے کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے پاکستان فیڈریشن کے تعاون سے صوبے میں والی بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے جس کے تحت صوبائی سطح پر مردوخواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپ کا انعقاد اور مقابلے کرائے جائیں گے۔ جنوری میں آل پاکستان چیف منسٹر خیبر پختونخواکپ والی بال ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا ۔ پشاور میں جاری نیشنل جونیئر والی بال تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری کیمپ میں جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں، خیبر پختونخواوالی بال کا گڑھ ہے یہاں پر جتناٹیلنٹ موجود ہے کسی صوبے میں نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت اس کھیل کے فروغ کیلئے ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرے اور سکول وکالج سطح سے لیکراضلاع میں جمنازیم تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن نے مختلف ضلعی ایسوسی ایشنز کیساتھ ملکراضلاع میں والی بال کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیاہے علاوہ ازیں صوبائی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے وقتاًفوقتاًتربیتی کیمپ اور مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹر ڈویژنل شاہد کمال میموریل والی بال ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
تازہ ترین