گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے 274گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے جبکہ پانچ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس کوئی کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔