• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، فرنس کی چمنیوں کےدھواں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر میں واقع انڈسٹریاں اور فرنس کی چمنیوں سے اٹھنے والا دھواں شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے ،اروپ کے ارد گرد قائم متعدد سٹیل فرنس شہریوں کو ہیپاٹائٹس ، گلے، آنکھوں ، دل کے امراض جیسی مہلک بیماریوں کا شکار کر ر ہی ہیں ، گرجاکھ ، باجوہ روڈ ، صنعت روڈ پر واقع برتن بنانے والی انڈسٹریاں مختلف دھاتوں کو پگھلانے کیلئے کیمیکل ، الکاسن ، جیسی اشیاء کو استعمال کرتی ہیں ، جن کا دھواں چمنیوں کے ذریعے چھوڑدیا جاتا ہے جو نہ صرف آس پاس کی آبادیوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کیلئے بھی مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، کیمیکل کا دھواں ماحولیاتی آلودگی پھیلارہا ہے، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی انڈسٹریوں کیلئے علیحدہ زون بناکر انہیں شہر سے باہر نکالیں۔
تازہ ترین