کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری جنرل عزیزاللہ خان کاکڑ، صوبائی نائب صدر عجب خان کاکڑ اور ضلع پشین کے صدر عبدالمنان کاکڑ نے بیان میں ضلع پشین میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، مہنگائی میں اضافہ اور چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبتسے ضلع پشین کے میونسپل ہال میں آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ایک سیمینار منعقدہ کیا گیا جس میں ضلع کی تمام سیاسی پارٹیوں سمیت انجمن تاجران، اتحاد نوجوانان پشین و دیگر قبائلی اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی سیمینار میں ضلعی انتظامی سربراہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جائے لیکن ان کی عدم شمولیت افسوسناک ہے۔