پی ٹی آئی کے آج کے کپتان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے تحریک استحقاق روک کر جانب داری دکھائی، مشترکہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہےتوحکومت کوجواب دینا پڑتا ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسپیکر بند کمرے میں رولنگ نہیں دیتا، اس رولنگ کو مسترد کرتے ہیں،کل ایوان میں آئیں گے،کہانی وہیں سے شروع کریں گے، جہاں آج ٹوٹی ہے اوراپنا مؤقف پیش کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم وضاحت کریں کہ ان کا پارلیمنٹ میں مؤقف درست تھا یا عدالت میں پیش کیا مؤقف؟ یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا کہ سب بولتے پی ٹی آئی کو بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔