سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی نےاستعفیٰ دے دیا تو حکومت کیسے چلے گی، دوسرے دن ہی الیکشن کروانے پڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار روم میں خطاب کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہصوبے کے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلوچستان میں بھی تحریک چلے گی تو کہا جائے گا کہ انڈیا مداخلت کر رہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ بھارت میں بھی صوبے بنا دئیے گئے آج وہاں 35 صوبے ہیں۔ اگر صوبے بننے سے پاکستان مضبوط ہوتا ہے تو اسے کمزور مت کریں۔
جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ میاں صاحب پارلیمنٹ جائیں، بیٹھیں، ادارے کو عزت دیں اور عمران خان کو بھی کہتا ہوں پارلیمنٹ میں بیٹھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اخلاقی طور پر کمزور ہوئی ہے ۔پانامہ سیاسی مسئلہہے سیاسی طور پر حل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسئلوں میں لگے ہوتے ہیں پھر وردی والے اٹھتے ہیں کہ ہم بیڑا پار لگاتے ہیں۔