گھوٹکی(نامہ نگار) محکمہ بلدیات کے 13 ہزار ملازمین کی ممکنہ برطرفی کے خلاف تیسرے روز بھی گھوٹکی پریس کلب کے سامنے میونسپل کمیٹی کے ملازمین راجھن مہر ، ابو بکر میرانی ، راؤ سکندر علی اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میونسپل کمیٹی کے 368 ملازمین سمیت 13000 ملازمین کو برطرف کرنےکے بجائے انہیں مستقل کیا جائے۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے انتباہ دیا کہ اگر ملازمین کو برطرف کیا گیا تو 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں جانے والے سندھ، پنجاب کے قافلوں کو روک کر احتجاج کیا جائیگا۔