• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ برطانوی فٹ بال ٹیم کے لیے کوششوں کا آغاز

لندن (نیوز ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس2020ء میں برطانیہ کی مشترکہ فٹبال ٹیم کی شرکت کو ممکن بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز کردیا گیاتفصیلات کے مطابق2020ء اولمپکس کے لیے برطانوی ٹیم کی ٹوکیو گیمز میں شرکت کے حوالے سے انگلینڈ نے دیگر اقوام سے رابطے شروع کردئیے، تاہم اس کا آغاز مضحکہ خیز انداز میں ہوا، برٹش اولمپک ایسوسی ایشن نے غلطی سے ویلز کو یورو میں عمدہ کھیل پر مبارکباد کا خط شمالی آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ کو ارسال کردیا، بی او اے کے چیف بل سیو اس حوالے سے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) سے رابطے میں ہیں، انہوں نے سکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ اور ویلز کی فٹبال ایسوسی ایشنز کو ٹوکیو گیمز میں مشترکہ ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کے لیے میٹنگ کی درخواست کی ہے، اس معاملے پر بی او اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہم اسے بات چیت کے آغاز ہی میں انتظامی غلطی ہے کہ ہم اسے بات چیت کے آغاز ہی میں انتظامی غلطی ہوگئی، ویلز کی عمدہ کارکردگی کا ستائشی خط سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کو بھجوا دیا گیا تھا۔ تاہم اس پر سکاٹ لینڈ نے پرمزاح جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ویلز کی یورو میں عمدہ کارکردگی کا سہرا اپنے سر پر نہیں باندھ سکتے، تاہم سیلٹک اقوام نے کہا کہ وہ برطانوی اولمپک ایسوسی ایشن سے بات چیت کرنے سے قبل اپنے طور پر تبادلہ خیال کو ضروری خیال کرتی ہیں، تاکہ اس حوالے سے موقف واضح کیا جاسکے۔
تازہ ترین