• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان و فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

Young Doctors Strike In Multan And Faisalabad
سینٹرل انڈکشن پالیسی کےخلاف ملتان اور فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ،جس کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

فیصل آباد اور ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے ،ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں کام بری طرح متاثر ہے ۔

فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے قریبی شہروں اور دیہی علاقوں سے آنے والے مریض رل گئے ہیں ۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے آتے ہیں ،سفری اخراجات اٹھاتے ہیں ،یہاں آکر پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں ۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے بعد او پی ڈی میں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کو دیکھ رہے ہیں ۔
تازہ ترین