• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران:ڈی پی او اور اے سی کے قافلے پر حملہ،5اہلکار زخمی،تربت اور خضدار سے5 لاشیں برآمد

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)خضدار سے آواران جانے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر آواران کے قافلے پر بیرٹ کے قریب نامعلوم افراد نےحملہ کر دیافائرنگ کے تبادلے میں پولیس اور لیویز کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تاہم ڈی پی او اور اے سی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،جبکہ تربت اور خضدار سے5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ تربت اور خضدار سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں،لیویز ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآواران عزیز جاکھرانی اور اسسٹنٹ کمشنرفیاض علی جمعہ کو کمشنر قلات ڈویژن کی صدارت میں امن و امان ٗ پولیو اور ہائی ویز پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد جمعہ کی شب 12بجےبیلہ سےپولیس اور لیویز کے قافلہ کے ہمراہ آواران روانہ ہوئے ،آواران ٹائون کے قریب بیرٹ کے مقام پرپہاڑوں پر موجود نامعلوم افراد نے قافلے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی پولیس اور لیویز اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار کانسٹیبل نظام الدین ٗ کانسٹیبل فداحسین ٗ کانسٹیبل محمد اسلم اور دو لیویز اہلکار سپاہی غلام محمد اور محمد یوسف زخمی ہو گئے ۔
تازہ ترین