• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقار رشید عطرے آج بھی دلوں میں زندہ

Musician Rasheed Attres 49th Death Anniversary
’گائے کی دنیا گیت میرے‘، ’لٹ الجھی سلجھاجا رے بالم‘ اور ان جیسی لازوال دھنوں کے خالق رشید عطرے کی مسحور کن موسیقی 49 برس بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

درجنوں لازوال نغموں کے خالق رشید عطرے 1917کو امرتسر میں پیدا ہوئے،فن موسیقی کا آغازتقسیم ہند سے قبل فلم شیریں فرہاد کیا۔

ہدایتکار نذیر کی فلم شہری بابو کی موسیقی رشید عطرے نے دی ،فلم سپر ہٹ ہوئی،یوںکامیابی کا لمبا سفر شروع ہوا،انہوں نے 80 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی، جن میں بیشتر اردو تھیں،انہوں نے موسیقار کے نام سے اپنی ذاتی فلم بھی بنائی ۔

سرفروش، وعدہ، سات لاکھ، نیند، قیدی اور مکھڑا جیسی شہکار فلموں کی موسیقی دی اورتین نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔

رشید عطرے کے تخلیقی کام سدا بہار ٹھہر ے یہی وجہ ہے ان نغموں سے جڑے رشید عطرے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
تازہ ترین