• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب عالم نے گورنر خیبر پختونخوا کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

خیبر پختونخوا کے غیر فعال وزیر آفتاب عالم نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو 10 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے آفتاب عالم پر غیر قانونی کان کنی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی پریس کانفرنس کرکے لگائے گئے الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ گورنر الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ آفتاب عالم کو ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید