• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان نائب صدرکے خلاف اغوا اور زیادتی کے الزامات‘تفتیش شروع

کابل(آئی این پی)افغان حکومت نے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف مخالف کو اغوا اور اس پر جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کی الزامات کے تحت باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف ایک مخالف کو اغوا اور اس پر ٹارچر کے علاوہ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کے الزامات کےباعث تفتیش کا سامنا ہے ۔ کابل حکومت سے اِس معاملے پر امریکا اور مغربی اقوام کی جانب سے تفتیش کا مطالبہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ دوسری جانب سابق جنگی سردار عبدالرشید دوستم نے واضح انداز میں ان الزامات کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ جس شخص کو اغوا کیا گیا تھا، اس کا نام احمد اشچی ہے۔اسےروایتی بزکشی کے ایک میچ کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ الزام کے تحت اشچی کو پانچ روز تک دوستم کے ایک احاطے میں جبری طور پر رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین