مردان (نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پرویز خان خٹک کا یہ پہلا دور ہ تھا وزیراعلیٰ کایہ دورہ پچھلے ماہ شیڈول تھا تاہم اسلام آباد دھرنے کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا دورے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران مائیک خراب ہونے سے انہیں تین بار تقریر روکنا پڑی۔ وزیراعلیٰ کے جلسے کی ڈورن کیمرے سے کوریج کی گئی تمام مقررین کی توپوں کا رخ اے این پی کی طرف تھا۔ ایس ایم ایس کا ذکر اور کلہ بہ زے اور چرتہ بہ زے کی نعرہ بازی بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے رستم کو تحصیل کادرجہ دینے کے ساتھ ساتھ دس کروڑ گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کی کارکنوں کو اے این پی کے جھنڈوں کے مقابلے میں جھنڈے لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی قیادت میں تحریک انصاف کی سیٹیں دگنی ہوجائیں گی ۔سٹیج پر پہنچے کے لئے ٹائیگروں او رپولیس میں تکرار ہوئی، جلسہ گاہ کے اندر اور باہر بڑے بڑے فینا فلکس لگائے گئے تھے ۔ جلسے میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔