• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان بھولا پاسپورٹ کی منسوخی کے باوجود بیرون ملک سفر کرتا رہا

Rehman Bhola Travelling Abroad After Expire Of His Passport
افضل ندیم ڈوگر...کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگانے اور 259 افراد کے قتل کے مقدمے میں بنکاک سے گرفتار رحمان بھولا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے باوجود بیرون ملک سفر کرتا رہا۔

اس کا منسوخ پاسپورٹ سفر کیلئے کیسے کارآمد رہا اس پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،امیگریشن ذرائع کے مطابق عبدالرحمان نے 17 جون 2009 ءکو کراچی سے پہلا پاکستانی پاسپورٹ جاری کرایا۔

بلدیہ کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ 11 ستمبر 2012 کو لگائی گئی، ملزم نے اصلی پاسپورٹ پر 28 جولائی 2013ء کو دبئی کا 2سال کا ورک ویزہ حاصل کیا۔

ملزم 22 دسمبر 2013ء کو دبئی سے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب گیا، عمرے سے واپس آکر ملزم نے دبئی میں پاکستانی سفارت خانے سے 24 جنوری 2014ء کو دوسرا نیا پاسپورٹ جاری کرایا۔

ملزم نے نئے پاسپورٹ پر 8 اپریل 2014ء کو سوڈان کا ویزہ حاصل کیا اور 18 اپریل کو خرطوم کا سفر کیا۔

5 جنوری 2015ء کو دبئی سے ملائشیا کا وزٹ ویزہ حاصل کیا، 26 جنوری کو ملائیشیا میں مزید قیام کا ویزہ لیا اور پھر اس ویزے کی مدت میں 17 نومبر 2016 تک اضافہ کرایا۔

یہ ویزہ 18 نومبر 2016ء کو ختم ہوا تو مبینہ طور پر ملزم مقامی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے ملائشیا سے تھائی لینڈ پہنچ گیا جہاں تھائی انٹرپول کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق فروری 2015ء میں رضوان قریشی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آئی تو رحمان بھولا کا پاسپورٹ غیرمؤثر کردیا گیا تھا تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسے مختلف ملکوں کی امیگریشن نے کیوں نہیں پکڑا۔
تازہ ترین