سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر ضلع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ،مہم کا افتتاح کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کیا۔اس موقع کمشنر سکھر نے کہا کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر،خیرپور،اورگھوٹکی میں 11لاکھ 14ہزار760بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔فوکل پرسن انسداد پولیو مہم ڈاکٹرعبدالحئی کھوسو کے مطابق انسداد پولیو مہم 19 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی، انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 2 لاکھ 92ہزار480 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو سے بچاؤ کی مہم کے لئے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 915ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔