مردان ( نامہ نگار ) مردان پولیس نے پولٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں چھاپہ مار کر چوری کی دو گاڑیاں بر آمد اور چار کار چوروں کو گرفتار کرلیا جبکہ مردان کے مختلف علاقوں سے بھی چوری کی سترہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں جو کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے چرائی گئی تھیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مردان ڈاکٹر سعید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی شیخ ملتون ٹاون حیدر خان اور ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان بھی موجود تھےڈی پی او نے کہا کہ ا نہیں اطلاع ملی تھی کہ کار چوروں کا بین الصوبائی گروہ گاڑیاں چرا کر خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں بیچ دیتے ہیں جس پر ڈی ایس پی حیدر خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے پولٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے لنڈی کوتل میں چھاپہ مار کر چار کار لفٹروں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے چوری کی دو گاڑیاں اور بیچی گئی ایک گاڑی کی تین لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مردان پولیس کے انٹی کار لفٹنگ سیل نے ماہ رواں کے دوران مردان کے مختلف علاقوں سے چوری کی سترہ گاڑیاں بر آمد کر لی جو کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے چرائی گئی ہیں اور ان کی واپسی کے لئے متعلقہ تھانوں کو اطلاع دیدی گئی ہے ڈی پی او نے کہا کہ مردان پولیس نے مردان پولیس نے کار چوروں کے دس رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چار کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ چھ ملزمان پولیس کے زیر ہراست ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں چار کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہےجبک ان میں سوات کے دو مردان کے دو اور صوابی و پنجاب کا ایک ایک ملزم شامل ہے