• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ آزاد کشمیر کا دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے لیبارٹری کے قیام کا حکم

مظفرآباد(نامہ نگار) آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ نے چھ ماہ کے اندر  دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے  ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے اور دودھ نے کاروبار سے منسلکہ افراد کو ایک ماہ کے اندر بلدیہ اور متعلقہ اتھارٹیز سے لائسنس حاصل کرنیکا حکم  دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر جج ہائیکورٹ ایم تبسم آفتاب علوی پر مشتمل بینچ نے ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آزاد کشمیر میں چھ ماہ کے اندر دودھ کی مصنوعات  کی چیکنگ اور کوالٹی کو جانچنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ لیبارٹری کا قیام عمل میں لائے ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر دودھ کے کاروبار سے وابسطہ حضرات اپنا لائسنس بھی متعلقہ اداروں سے بنوا لیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکٹ1960؁ء نافذ العمل 1987؁ء کے تحت کارروائی کی جائے ۔اس صورت میں جملہ میونسپل کارپوریشنز ، ٹائون کمیٹیاں ، اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر دکانوں کو سیل کرنے اور سپلائی روکنے کی پابند ہونگی ۔مقدمہ میں درخواست گزار نے پاکستان کے ساتھ شاہرات کو ملانے والی ملحقہ پولیس چوکیوں اور تھانوں کے انچارج آفیسران کو بھی فریق بنایا تھا ، درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید حضور امام کاظمی اور حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اخلاق کیانی عدالت میں پیش ہوئے 
تازہ ترین