• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کو خوش آمدید،بلاول کو تمیزسکھائیں،الیکشن ہم ہی جیتیں گے،سعدرفیق

لاہور (ایجنسیاں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول چوری کی چُوری کھاکر جوان ہوئے ہیں انہیں احتساب کی بات زیب نہیں دیتی آصف علی زرداری کو وطن واپسی پر خوش آمدیدکہتے ہیں‘ سابق صدراپنے بیٹے کو تمیزسکھائیںورنہ وہ بھی عران  خان کی طرح ناکام سیاستدان ثابت ہوں گے‘اگلا الیکشن بھی ہم ہی جیتیں گے‘ن لیگ گالی اور گولی کی سیاست نہیں کرتی، عمران خان کی غلطیوں نے انہیں عوام کی نظروں سے گرا دیا ہے‘بلاول بھٹو ایک انگلی دوسرے کی طرف اٹھاتے ہیں باقی انگلیاں ان کی طرف اٹھتی ہیں۔ لاہور میں نومنتخب صوبائی وزرا ،میئرز اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے مزید یہ کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 2018 کے الیکشن میں نواز شریف کی ٹیم ہی جیتے گی، تاہم کچھ عناصر سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کی کوشش کریں گے‘عمران خان گالیوں اور حسد کی سیاست ختم کر دیں ورنہ ضائع ہوجائیں گے۔ بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بلاول چوری کی چوری کھا کر بڑے ہوئے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے سے باز رہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے وطن واپس آنے پر خوش ہیں کیونکہ وہ شائستہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنے بیٹے کو سیاست کے آداب سکھائیں ورنہ وہ بھی عمران خان کی طرح ناکام سیاستدان ثابت ہوں گے۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس لیے میلہ لگانے کی کو شش کر تی ہے کیونکہ انہیں صاف نظر آچکا ہے کہ اب دھرنوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،پی ٹی آئی جس ایوان کو برا بھلا کہتی ہے اسی ایوان سے اپنی غیر حاضری کی تنخواہیں وصول کر تی ہے ، خان صاحب ہم نہیں چاہتے کہ آپ سیاست میں ضائع ہو جائیں کیونکہ اگر آپ ضائع ہو گئے تو ہم کس سے مقابلہ کر یں گے، ابھی بھی خیبر پختونخواہ کی خدمت کا سوچ لیں ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک باصلاحیت آدمی ہیں، امیدہے کہ وہ سندھ میں کچھ نہ کچھ کر جائیں گے لیکن جس طرح آئی جی سندھ کو دباؤ ڈال کر نکالاگیا ہے یہ بہت افسوسناک ہے ۔ 
تازہ ترین