• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،500سے زائد مقدمات کی فائلیں گم ہوگئیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)تھانہ سٹی بی ڈویژن کے محرروں کی طرف سے 500سے زائد مقدمات لاپتہ ہونے کا وقوعہ چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے تھانہ کے ریکارڈ کی انسپکشن کرواڈالی جس کے دوران انکشاف ہوا کہ گزشتہ چند برس کے دوران اس تھانہ میں درج ہونے والی مقدمات کی 500سے زائد فائلیں محرروں کی لاپرواہی کی بناء پر غائب ہوچکی ہیں اور ان کا ریکارڈ بھی نہ مل رہا ہے جس کا ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد اسی تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں 44ایسے تھانیداروں کے خلاف مقدمات کی فائلیں چوری کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ زیر دفعہ 380ت پ کے تحت درج کرلیا گیا ہے جو مختلف اوقات میں اس تھانہ میں تعینا ت رہے ہیں اور انہیں ان مقدمات کی فائلیں تفتیش کیلئے دی گئی تھیں مگر مقدمہ کی تفتیش کیلئے مقررہ مدت ختم ہو جانے پر تھانے کے محرروں نے اس بارے میں ایس ایچ اوز اور نہ ہی سرکل آفیسر کو آگاہ کیا اور نہ ہی ڈی پی او آفس میں رپورٹ بنا کر بھیجی، ذرائع کے مطابق جن مقدمات کی فائلیں چوری ہوئی ہیں ہیں ان میں ڈکیتی،چوری، راہزنی، فراڈ، جعلی چیک، ناجائز اسلحہ، ،منشیات، جعلی کھادوں وغیرہ کے سنگین نوعیت کے مقدمات بھی شامل ہیں ، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ مقدمات کی فائلیں چوری ہونے میں اس تھانہ کے محرروں کا کوئی قصور نہیں تفتیش ہونے پر تھانیداروں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔
تازہ ترین