گھوٹکی (نامہ نگار) تحریک باھو سندھ کی جانب سے مسجد نور گھوٹکی میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الیشان محفل ذکر و نعت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرپرست اعلی تحریک باھو پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی ، سلطان محمد مشتاق ، سید اکبر جیلانی ، تحریک باھو سندھ کے صدر ایڈووکیٹ عبدالشکور چاچڑ ، ڈاکٹر عزیز محمود ، قاری راھب علی ، محمد عمران راجپوت ، محمد شاھزیب ، رانا رضوان ، سید فیضان جیلانی ، رانا کامران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ریڈیو ٹی وی کے مشہور نعت خواں فرحان علی قادری نے نعت مقبول رسولﷺ پیش کی اس موقع پر محفل ذکر و نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی نے کہا کہ مسلمان حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں اور سیرت طیبہ کے مطابق زندگی گزاریں انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں صوفیوں اور برزگوں کے پیغام میں امن و سلامتی ہے امن کا تصوف نہ صرف سندھ بلکہ پوری دنیا میں کیا جائیگا دہشتگردی اور انتہا پسندی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں سندھ کی سرزمین پاک و صاف ہے جہاں ہر وقت صوفی ازم کا رنگ سمایا ہوا ہے ۔ اولیا اکرام اپنے پیغام سے سے دنیا میں انقلاب لائے ہمیں بھی انکی تعلیمات پر عمل کرنا چایئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سلطان باھو کے پیغام میں امن ، محبت ، سلامتی اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے تقریب کے آخر میں جگر گوشہ سلطان العارفین سلطان محمد مشتاق نے خصوصی دعا بھی کرائی جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔