• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جہازوں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

تل ابیب (جنگ نیوز)فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی۔ صیہونی حکام کے مطابق یہ حملہ جنوبی اسرائیل پر غزہ سے راکٹ حملوں کے کچھ گھنٹوں بعد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے بیت حانون اور رفح کے درمیان چار مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے وقت عمارتوں کے خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کے جہازوں نے حماس کے دو فوجی ٹریننگ سنٹرز اور دو دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین