• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے واپڈا کو واضح احکامات د یئے جا ئیں،چیئرمین انجمن تاجران

مظفرآباد(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے استنشیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شوکت نواز نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ ، متاثرین منگلا اپ رائیزینگ ، نیلم جہلم کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے واپڈا کو واضح احکامات دیں ۔ آزاد کشمیر سارے بلخصوص دالرحکومت مظفرآبادکو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے اعلان کریں اور اس پر کم وقت میں عملدر آمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مظفرآباد کو سوئی گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائیں ماضی میں وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نے مظفرآباد کو سوئی گیس دینے کا اعلان کیا تھا مگر وہ اعلان اعلان ہی رہا آج تک کوئی عملدرآمد ن ہیں کیا گیا۔ شوکت نواز میر نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر خان ریاستی حقوق کیلئے جو بھی بات کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین