لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر جہلم،ساہیوال اور کبیروالہ میں ملک پروڈکٹ بنانے والی تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور غیر معیاری اشیا بنانے پر دو فیکٹریاں سیل کر دی گئیں جبکہ ایک معروف ملٹی نیشنل کمپنی کی نوپراڈکٹس کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔چک اکا کے قریب ایک ڈیری پروڈکشن یونٹ میں دودھ کی تیاری کے لئے کیمیکل کے استعمال کے شواہد، ناقص صفائی اور ضروری آلات کی عدم موجودگی کے باعث یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور 30ہزار لیٹر دودھ اور 180کلوگرام پنیر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیکٹری ساہیوال میں چھاپہ مارا کردہی پر غلط ایکسپائری تاریخ درج کرنے،خام میٹریل پر جعلی تاریخیں وغیرہ لگانے پر اسے سیل کر دیا اور ملک پروڈکشن روک دی۔کبیروالہ میں ملٹی نیشنل فیکٹری کی چیکنگ کے دوران دودھ ،کریم ٹی کریمیر اور دیگر 9پراڈکٹ ے نمونے لے کر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔قبل ازیں لاہور،گوجرانولہ،فیصل آباد اور ملتان میں ناقص انتظامات پر 23ہوٹلوں اور بیکریوں وغیرہ کو جرمانے جبکہ49کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔فوڈ سیفٹی آفیسر طاہر ہ کلثوم نےگرومانگٹ روڈ ، وحد ت روڈ نقشہ سٹاپ ،کرم آباد سٹاپ،فاروق انڈسٹریل اسٹیٹ الغنی، انڈسٹریل اسٹیٹ،واپڈا ٹائون،ٹائون شپ ،بلال گنج ،فیروز پور روڈ،امیر روڈ بانکا چوک،شاہدرہ چوک، داروغہ والا چو ک میں واقع ریستوانوں ،ہوٹلوں ،ڈھابوں،دودھ فروشوں کی دکانوں اور ایک پکوان سینٹر کو مجموعی طور پر لاکھوں روپے کا جرمانہ اور کئی ایک کو سر بمہر کر دیا۔