• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: اینٹی کرپشن کا محکمہ صحت کےدفتر پر چھاپہ،ریکارڈ تحویل میں لے لیا

سکھر (بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے بدعنوانیوں کے الزام میں محکمہ صحت سکھر کے دفتر پر چھاپہ مار کر پانچ برس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔محکمہ صحت ضلع سکھر میں بدعنوانی کی شکایات کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر عبدالقادر درانی اور خورشید میمن کی سربراہی میں ڈی ایچ او آفس پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے 2012ء سے 2015تک کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ سرکل آفیسر عبدالقادر درانی نے بتایا کہ ڈی ایچ او آفس میں 2012سے 2015 کے دوران ادویات کی خریداری میں کرپشن ، ادویات کی میڈیکل اسٹورز پر فروخت، گاڑیوں کے ناجائز استعمال، بھرتیوں میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ او آفس سکھر کا پانچ سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے،تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے اور ملوث ملزمان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین