کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں ہزاروں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف ریفرنس میں نامزد ایم کیوایم کے احسن عرف چنوںماموں سمیت پانچ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا،ریفرنس میں گرفتار ملزم ممتاز الحق سمیت دیگر عدالت میں پیش کرديئےگئے،عدالت نے ملزم احسن عرف چنوں ماموں، سابق ڈی جی کے ڈی اے محمد مصباح، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فیاض احمد، ابرار اور مختی مختار کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں اور ریفرنس کی مزید سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی، کیس میں کے ڈی اے کے 2 سابق ڈائریکٹرز سمیت 15 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔