فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسرا آل پنجاب گائوس پل یوتھ مشن کرسچیٔن کبڈی ٹورنامنٹ لالہ ناصرمسیح کبڈی کلب نے جیت لیا۔ پینٹا گرائونڈ وارث پورہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی منور مدثر ،رانا وحیدالرحمن ، ریاض مسیح نہار ،آصف مسیح نہا نے انعامات تقسیم کئے۔