• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،جیکب آباد، پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تحت فروغ تعلیم ریلیا

سکھر/جیکب آباد( بیورو رپورٹ/نامہ نگار) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ضلع سکھر کی جانب سے تعلیم کے شعور کے حوالے سے گورنمنٹ اسکول مینارہ روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ذوالفقار سمائر، محمد علی شیخ ودیگر نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 2017کا پہلا ہفتہ تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے ریلیاں نکال کر شہریوں، تاجروں اور دیگر سماجی تنظیموں کو اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری تعلیمی کی شرح بڑھانے میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ساتھ دے کر تعلیمی شرح کو بڑھانے کا کردار ادا کریں۔دریں اثنا جیکب آباد میں پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے شمع بردار ریلی نکالی گئی،2017میں حکومت 50لاکھ بچوں کو اسکول لانے کا انتظام کرے، مرکزی صدر انتظار چھلگری و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پرائمری اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی صدر انتظار چھلگری کی قیادت میں پ ٹ الف آفیس سے ڈی سی چوک سے شمع برادر رلی نکالی گئی جس میں شہر کے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں ضلع صدر عبدالجبار کھوسو، قربان بہرانی، گسٹا کے محمد عالم کھوسو، جسقم کے غلام سرور مستوئی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے عبدالرزاق لغاری، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، عبدالنبی سومرو، صفدر ملغانی اور دیگر نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں موم بتیاں روشن تھیں جنہیں اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے اساتذہ ڈی سی چوک پہنچے جہاں مرکزی صدر انتظار چھلگری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017سندھ میں تعلیم کی بحالی کا سال ہوگا جس میں حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو نئی تعلیمی پالیسی دیکر 50لاکھ بچوں کو اسکول میں لانے کا انتظام کرے اور 47ہزار اسکولوں کا انفرااسٹرکچر بحال کرکے نصاب کو جدید اور سائنسی انداز میں مرتکب کیا ،اساتذہ اور طلبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،آخر میں سندھ کی خوشحالی اور خوشحال میں تعلیم کی بحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین