• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت ضلع راولپنڈی ٹیم کا چھاپہ‘ 120کلو مضرصحت گوشت برآمد

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے تھانہ بنی کی حدود میں چھاپہ مار کر بیمارو لاغر جانوروں کا 120کلوگرام بدبودار‘ پانی ملا‘ غیرتصدیق شدہ مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2ملزمان آصف چوہدری اور عاصف چوہدری کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے انسپکٹر پبلک ہیلتھ شاہد محمود‘ ایس پی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس محمد عباس اور کاشف برہان پر مشتمل ٹیم نے اطلاع ملنے پر بابر مٹن شاپ پر چھاپہ مار کر گوشت برآمد کیا۔ پکڑا جانے والا گوشت بیمارو مردہ جانوروں کا تھا جو کہ عوام کو فروخت کیا جانا تھا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ شاہد محمود چیف انسپکٹر پبلک ہیلتھ راولپنڈی نے کہا ہے کہ عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ جو بھی دکاندار حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کیخلاف پبلک ہیلتھ ایکٹ کے تحت سختی سے نمٹا جائیگا۔
تازہ ترین