• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں، عمران خان، میرا ور عمران کا مینٹل اور نشے کا ٹیسٹ کرایا جائے، جاوید ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین  تحریک انصاف  عمران خان نے کہا ہے کہ2017ءانصاف کا سال ہے جس کا آغاز پاناماکیس سے ہوگا،شادی کے متعلق نہیں سوچ رہا ‘ابھی ساری توجہ پاناماکیس پر ہے‘جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں‘ انہوں نے جھوٹ پلس بولا‘آئندہ انتخابات میں سندھ میں حیران کن نتائج دیں گے ‘کراچی کے عوام باہرنہ نکلے تو شہر موئن جو دڑوبن جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اتوار کو کراچی کے تین روزہ دورے کے اختتام پر اپنے دوست طارق شفیع کی رہائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے، ملک کا سربراہ چور ہو تو کسی عام فرد کو بھی چوری سے نہیں روکا جاسکتا‘پیپلز پارٹی کے ساتھ صرف پاناما ایشو پر اتحاد ہو سکتا ہے‘اس معاملے پر اپو زیشن جماعتیں اکھٹی ہوجائیں تو اور مشترکہ تحریک چلائی جائے تو نواز شریف گھر جانے پر مجبور ہوجائیں گے ‘کراچی کے پانی پر واٹر مافیا کا راج ہے ‘ پاناما کیس ختم ہوتے ہی شہرقائد میں آکر پانی و دیگر مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لئے بڑے مظاہرے کریں گے لیکن کراچی کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک یہاں کے شہری خود گھروں سے باہر نہ نکلیں‘کراچی کے عوام کو اپنے حق کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا‘یہاں سے پیسا چوری کر کے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے‘ اگر کراچی کے عوام نے ہمت نہ کی تو بہت جلد یہ شہرموہن جودڑو لگنا شروع ہو جائے گا۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہتا، ان کےالزامات جھوٹ پلس ہیں‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے جن نمائندوں نے ن لیگ کو ووٹ دیااورپارٹی کو بیچا انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
تازہ ترین