• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی کے 9جنوری تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 9جنوری تک ملتوی کر دی اور وکیل صفائی بیرسٹر فروغ نسیم کے جونیئر کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ استغاثہ کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر بحث کی جا سکے، گزشتہ سماعت پر استغاثہ کی طرف سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سابق صدر جو حاضری سے مستثنٰی ہونے کی وجہ سے نہیں آرہے تھے انہیں دی جانے والی یہ سہولت ختم کر کے اب بطور ملزم عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے بلوایا جائے، عدالت نے اس درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کو دو جنوری کیلئے طلب کیا تھا تاہم  فروغ نسیم کی طرف سے درخواست آگئی کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکتے۔
تازہ ترین